Aaj Logo

شائع 05 اپريل 2025 01:00pm

پاکستان کا ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار

پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں چھوڑے گئے غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مشن کے کونسلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالرز مالیت کے غیرقانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

عاطف رضا نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گرد گروپوں کو ہتھیاروں کی رسائی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Read Comments