Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2025 07:54pm

سیکورٹی خدشات کے باعث اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سیکورٹی خدشات کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔

عمر ایوب نے اعلان کیا کہ عید ملن کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے تمام پروگرام ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے عید کے موقع پر عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا جانا تھا، تاہم سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر انہیں منسوخ کر دیا گیا۔

Read Comments