کراچی والوں کیلئے عید کی تعطیلات کے دوران گیس کی فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق چاند رات سمیت عید کے تینوں دن گیس کی سپلائی بلاتعطل جاری رہے گی اور پورے پریشر کے ساتھ دستیاب ہوگی۔
تاہم، عید کے تیسرے دن رات 12 بجے گیس بند کردی جائے گی اور صبح پانچ بجے بحال ہوگی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ تمام گیس والوز مقررہ وقت تک مکمل پریشر کے ساتھ کھول دیے جائیں گے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔