Aaj Logo

شائع 29 مارچ 2025 01:36pm

سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف

سلمان خان نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی فلموں کی کامیابی کے بارے میں دلچسپ بات شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا نہیں کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کی کامیابی کا انحصار صرف ناظرین پر ہے، جو اسے دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار، حکومتی اجازت کی شرط

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، جو اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم سکندر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نےایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں نہیں کیں، سوائے اپنی پہلی فلم “ میں نے پیار کیا“ کے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی قدر کا اصل پیمانہ سامعین کے ہاتھ میں ہے اور ان کی پسند پر منحصر ہے۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ سکندر کی کامیابی کا انحصار ان مداحوں یا لوگوں پر ہے جو اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں نے کبھی بھی کسی فلم کے ہٹ ہونے کے لیے دعا نہیں کی، سوائے“میں نے پیار کیا“کے۔ میری نظر میں، فلم چاہے ہٹ ہو یا فلاپ، اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں۔“

سکندر کی ہدایت کاری اے آر مرگڈوس نے کی ہے اور اس میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، ستھیا راج، کاجل اگروال اور شرمن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فلم 30 مارچ کو عید کے موقع پر بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی سوغات ثابت ہوگی۔

Read Comments