فرنٹیئر کور کے حکام نے آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے والے 50 افغان بچوں اور بچیوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب آہنی باڑ کو پھاڑ کر پاکستان میں 50 افغان بچے اور بچیاں داخل ہوگئی جنہیں پولیس نے حراست میں لیا۔ اور بعد میں قبائلی عمائدین کے استدعا پر انہیں افغان حکام کے حوالے کردیا۔
افغان طالبان حکام کے ساتھ سفارتی رابطہ؛ تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائی لیول روابط پر اتفاق
وفاق پختونخوا کو افغانستان سے بات کرنے دے، دہشت گردی میں کمی آئے گی، بیرسٹر سیف
ایف سی ذرائع کے مطابق افغان بچے طورخم کے راستے غیر ملکی اشیا اسمگلنگ کرتے ہیں۔ ایف سی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو آہنی باڑ توڑ کر پاکستان داخل ہونے سے روک دیں۔