Aaj Logo

شائع 18 مارچ 2025 05:25pm

پاکستان میں سونے کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تاہم پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2550 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے گولڈ میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری رحجان کے باعث عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

منگل کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 550 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 186 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے کے اضافے سے 3555 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 21 روپے کے اضافے سے 3047 روپے کی سطح پر آگئی۔

ادھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 022 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Read Comments