اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے ایک کانسٹیبل کی بدمعاشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ سروس اسٹیشن کے ملازم کو دھمکیاں دیتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پولیس اہلکار نے اپنی موٹرسائیکل دھلوائی لیکن اجرت دینے سے انکار کر دیا۔ جب سروس اسٹیشن کے ملازم نے اسے روکا اور اپنی محنت کی مزدوری مانگی تو کانسٹیبل نے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔
عدالت نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی تفتیش اور پراسیکیوشن پر سوالات اٹھا دیے
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ابھی تک پولیس حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔