Aaj Logo

شائع 14 مارچ 2025 12:10pm

زینب رضا کیسے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں؟

زینب رضا ایک گلیمرس اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں جنہوں نے ایک کامیاب ریئلٹی شو تماشا 2 میں اپنے کردار سے پہچان حاصل کی۔ زینب رضا نے تکبر اور پرے ہیٹ لو جیسے پروجیکٹس میں بھی کام کیا۔

اداکارہ اس وقت عمر شہزاد اور احسن افضل خان کے ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بھرم میں داد وصول کررہی ہیںرہی ہیں۔ جس میں وہ ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

زینب رضا نے آج ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس کی میزبانی عمر شہزاد اور ارسلا نے کی۔ شو میں زینب نے اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں بات کی۔

زینب نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے لیے شادی کوئی ایسا فوری فیصلہ نہیں ہے کہ میں اس بارے میں بہت سوچ بچار کروں۔ جہسے ہی مجھے زندگی میں کوئی موزوں انسان ملے گا میں شادی کر لوں گی۔

انہوں نے اپنے لائف پارٹنر میں پائی جانے والی خصوصیات کے حوالے سے بتایا کہ میرے ذہن میں کچھ خاص تقاضے ہیں اور اللہ مجھے ایسا شخص عطا کرے جو ان پر پورا اترے۔ میرے لیے شخصیت سب سے اہم ہے۔ ہم اکثر ایسے اچھے لڑکوں کو دیکھتے ہیں جو جسمانی معیار پر پورا اترتے ہیں، لیکن میں ایک قابل احترام ساتھی چاہتی ہوں، نہ صرف میری بلکہ میرے خاندان اور دوستوں کی بھی عزت کرتا ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں شوبز انڈسٹری میں سے کسی سے شادی کر پاوں گی کیونکہ مجھے اب تک کوئی بھی ایسا نہیں ملا ہے جو میری توقعات پر ہورا اترتا ہو۔

Read Comments