Aaj Logo

شائع 12 مارچ 2025 11:58am

اشنا شاہ کا کاسمیٹک پروسیجر سے چہرہ خراب ہونے کا انکشاف

اداکارہ اور ٹی وی میزبان اشنا شاہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہوں نے ایک کاسمیٹک پروسیجر کروایا تھا جس کا نتیجہ انتہائی خراب اور نقصان دہ ثابت ہوا۔ اپنے شو کے دوران، جس میں اداکارہ صرحا اصغر مہمان تھیں، اشنا شاہ نے اس ناخوشگوار تجربے کی تفصیل سے بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاسمیٹک سرجری یا پروسیجرز کا انتخاب ہر فرد کی ذاتی پسند ہوتا ہے، لیکن ان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ قابلِ تشویش تھا۔

اشنا شاہ نے بتایا کہ چونکہ وہ بہت کم سوتی ہیں اور صرف ایک یا دو گھنٹے سوتی ہیں، اس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر سیاہ دھبے پڑ گئے تھے، خاص طور پر گالوں اور آنکھوں کے نیچے داغ نمایاں تھے۔

نجومی کی شاہ رخ اور سلمان خان کی ایک ساتھ موت کی پیشگوئی، مداح سیخ پا

ان داغوں کو چھپانے کے لیے اشنا شاہ باقاعدگی سے فلرز کرواتی تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب ایک بار پھر فلرز کروانے کا ارادہ کیا، تو ایک بیوٹی سیلون نے انہیں یہ پیشکش کی کہ وہ ان کا کام کر سکتے ہیں۔

اشنا شاہ نے ان پر اعتماد کیا اور سیلون سے فلرز کروائے، لیکن وہاں کے عملے نے غلط مواد استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھیں اس قدر سوج گئیں کہ چہرہ ہی عجیب ہوگیا اور انہیں وہ فلرز فوری نکلوانے پڑے۔ اشنا شاہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں۔

اشنا شاہ کے بہترین ڈراموں میں ”ہمسفر“ اور ”میرے پاس تم ہو“ شامل ہیں، جنہوں نے انہیں شائقین میں خاصی مقبولیت دی۔

Read Comments