Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2025 03:24pm

کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر میں پانی کی قلت کا خدشہ

کراچی میں کے الیکٹرک کے حب پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کے تعطل کی وجہ سے حب پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر کو 70 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے خاص طور پر ضلع غربی اور کیماڑی کے علاقے متاثر ہوں گے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Read Comments