Aaj Logo

شائع 10 مارچ 2025 11:24am

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 22 مارچ کو لاہور مینار پاکستان پر شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا چاہتی ہے، ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے حوالے سے درخواست دی مگر انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی، جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے، عدالت 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

Read Comments