Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2025 08:51am

امریکا ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، نیوکلیئر ہتھیار استعمال ہوئے تو شاید دنیا ختم ہوجائے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے معاملے پر ایران سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، وقت آرہا ہے کچھ نہ کچھ تو ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ملٹری کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بڑا بھیانک ثابت ہوگا، ہم نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر بہت پیسہ خرچ کیا ہے۔

ایٹمی پروگرام پر ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کردیا

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر ہتھیار استعمال ہوئے تو تباہی کا لیول ناقابل تصور ہے، اس سے شاید پوری دنیا کا خاتمہ ہوجائے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو ایک خط میں دھمکی دی گئی تھی امید ہے ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اس خط کی ضرورت ہے ورنہ دوسری صورت میں ہمیں پھر کچھ کرنا پڑے گا، کیونکہ اب کوئی نیا نیوکلیر ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات کرو یا پھر ہم کچھ کرتے ہیں، کیونکہ اب کوئی نیا نیو کلیر ہتھیار بننے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرینی صدر کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی ایک چالاک شخص ہے۔ اس نے بائیڈن دور میں امریکا کو ایسے لوٹا جیسے کوئی بچہ ٹافی چھین لے۔ ہم زیلنسکی کو 250 ارب ڈالرز دے چکے ہیں۔

Read Comments