Aaj Logo

شائع 09 مارچ 2025 11:53am

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا نوٹس

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا گیا تھا، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

چوہدری سالک حسین نے اس معاملے کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی فوری انکوائری کی جائے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو کسی بھی غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز طور پر تنگ نہ کیا جائے، ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید اعلان کیا کہ وزارت ہوائی اڈوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فسلیٹیشن ڈیسک قائم کرے گی تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

Read Comments