ٹیسلا اور اسپیس ایکس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے امریکی صدر ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گروک نے دعویٰ کیا کہ 75 فیصد اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی نہ کسی طرح روس کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے متاثر ہیں۔
امریکی کامیڈی شو کے میزبان جمی کمل کے مطابق Grok نے کہا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ دہائیوں پر مبہم محیط مالی تعلقات اور اتحادیوں پر حملوں کے باوجود پیوٹن پر تنقید نہ کرنے نے اس شک میں اضافہ کیا اور 75 سے 85 فیصد امکان ہے کہ ٹرمپ پیوٹن کے آدمی ہیں۔
ایلون مسک نے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے دروازے کھول دئے، اسمارٹ ترین چیٹ باٹ ”گروک تھری“ لانچ
اے آئی چیٹ بوٹ کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے حال ہی میں اپنے گروک کو زمین پر سب سے ذہین اے آئی چیٹ بوٹ قرار دیا تھا۔
ساتھ ہی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ چونکہ گروک ابھی نیا ہے، اس لیے لوگوں کو پہلے اسے چیٹ بوٹ سے کچھ غلطیوں کی توقع کرلینی چاہیئے۔