Aaj Logo

شائع 08 مارچ 2025 09:28pm

ایبٹ آباد میں چیئرلفٹ سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی

ایبٹ آباد میں چیئرلفٹ سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ وادی نیلم میں مسافر جیپ برفانی تودے کی زد میں آنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ لورا کی حدود میں لفٹ سے گرکر نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی، حادثہ ہے یا خودکشی؟ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

لاہور سے اغوا ہونے والی لڑکی کو سندھ سے بازیاب کرالیا گیا

ادھر وادی نیلم میں مسافر جیپ برفانی تودے کی زد میں آنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے، جانوئی کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر دب جانے والے ایک مسافر کو ڈیڑھ گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی؛ لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

ریسکیو آپریشن میں علاقہ مکینوں اور پاک فوج کے جوانوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

Read Comments