ملک میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 2910 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 12 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3388 روپے پر بند ہوئی۔