Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2025 11:03pm

پرویزخٹک کی کابینہ میں شمولیت کس کی رضا پر ہوئی؟ رانا ثنا اللہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

پرویزخٹک کی کابینہ میں شمولیت کس کی رضا پر ہوئی؟ رانا ثنا اللہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا۔ انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو لانے میں وزیراعظم کے علاوہ بھی کوئی سوچ ہوسکتی ہے، کے پی حکومت نے اسلام آباد پرچڑھائی کیلئے زور لگایا ہوا ہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ عید کے بعداسلام آباد چڑھائی کا پروگرام بن رہا ہے۔

مشیر وزیراظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو لانے میں وزیراعظم کے علاوہ بھی کوئی سوچ ہوسکتی ہے، کے پی حکومت نے اسلام آباد پرچڑھائی کیلئے زور لگایا ہوا ہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ عید کے بعد اسلام آباد چڑھائی کا پروگرام بن رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی، پیپلزپارٹی چاہے انکار کرتی رہے لیکن اتحادی حکومت کے ہر معاملے میں اسکی بھی انپٹ ہوتی ہے۔

نئے کابینہ ارکان کو قلمدان تفویض؛ حنیف عباسی ریلوے، طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور اور مصطفٰی کمال وزیر صحت ہوں گے

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی کو ایوان میں پیش کرنا مریم نواز کی ذمہ داری نہیں، سیاسی معاملات سیاسی لوگوں کو ہی حل کرنا چاہییں، کسی کا پراڈکشن آرڈر جاری ہوتا ہے تو اسے پیش کرنا چاہئے۔

مشیروزیراعظم رانا ثنا اللہ کہتے ہیں پرویز خٹک کو لانے میں وزیراعظم کے علاوہ بھی کوئی سوچ ہوسکتی ہے، کے پی حکومت نے اسلام آباد پرچڑھائی کیلئے زورلگایا ہوا ہے۔۔سننے میں آرہا ہے کہ عید کے بعداسلام آباد چڑھائی کا پروگرام بن رہا ہے

Read Comments