Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 08:56am

ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا

امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ ایک ماہ کے لیے مؤخرکرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے بات چیت کے بعد جاری کیے۔

میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔ سعودی عرب، روس اور یوکرین کے ساتھ امریکی سفارت کاری کا مرکز بن گیا۔ سعودی عرب اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کرتے ہیں۔ آئندہ ہفتے مزید اعلانات ہوں گے۔

ٹرمپ اور زیلنسکی کی اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات کا امکان

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین معدنیات کا معاہدہ چاہتا ہے جو اہم پیش رفت ہے۔ امریکا جوہری ہتھاروں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ فرانس یورپی ممالک کو جوہری ہتھیاروں کی چھتری فراہم کر رہا ہے۔

ٹرمپ کی حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کیلئے آخری وارننگ

ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ ہم جوہری ہتھیاروں کے موضوع پر ماسکو اور بیجنگ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سمیت غیر ملکی ایپس پر پابندی کی رپورٹ طلب کرلی۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جلد دورہ سعودی عرب کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کی طرف سے کئی درآمدات پر ٹیرف ایک ماہ کے لیے مؤخر کیے جانے کے باوجود کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے سینئر سرکای اہلکار نے بتایا کہ اب تک یہی فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا ٹیکس میں اضافہ رکوانے کے لیے امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گا۔ بات چیت کا مقصد کینیڈین برآمدات پر تمام امریکی ٹیکس ختم کروانا ہے۔

Read Comments