امریکی پارلیمنٹ میں منگل کی رات ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی کانگریس سے تقریر سے عین قبل نائب صدر جے ڈی وینس کی مائیک پر اسپیکر آف ہاؤس مائیک جانسن کے ساتھ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق چلتے مائیکروفون نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ہاؤس آف اسپیکر مائیک جانسن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات دنیا کو سنا دیں۔ گفتگو کا دورانیہ کئی منٹ تک جاری رہا۔
ایوان کے اسپیکر اور نائب صدر نے کانگریس کے سامنے کھڑے ہو کر سرگوشیوں میں چند منٹ تک بات کی، لیکن ٹرمپ کے آنے سے قبل ان کی بات چیت کا کچھ حصہ کھلے مائیکروفون پر ریکارڈ ہو گیا۔
ٹرمپ زیلنسکی تکرار کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا
امریکی نائب صدر وینس نے جانسن سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ تقریر بہت اچھی ہوگی، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ آپ 90 منٹ تک یہ کیسے کر سکتے ہیں“۔
جس پر جانسن نے جواب دیا کہ“سب سے مشکل کام بائیڈن کی تقریر کے دوران تھا“۔ ساتھ ہی انہوں نے مائیکروفون تک پہنچ کر اسے نیچے کیا تاکہ وہ ان کی بات ریکارڈ نہ کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ محض ایک احمقانہ مہم کی تقریر تھی۔
ٹرمپ کی حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کیلئے آخری وارننگ
اسپیکر جانسن سابق امریکی صدر بائیڈن کی 2024 کی تقریر کی جانب اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں جسے انتخابات سے پہلے کی ایک سخت تقریر کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایک گھنٹہ 40 منٹ پر مشتمل تقریر کی، جو کسی امریکی صدر کی طرف سے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں کی جانے والی اب تک کی سب سے طویل ترین تقریر تھی۔