Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2025 09:25pm

افریقی شخص کی 16بیویاں، بچوں کی سینچری، 12درجن پوتے

افریقی ملک تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی 16 بیویاں اور 104 بچے ہیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

براعظم افریقہ کےملک تنزانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سوشل میڈیا پر 16 بیویاں اور 100 سے زیادہ بچے رکھنے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کر چکا ہے۔ یہ شخص اپنے والد کی خواہش پر زیادہ بیویاں رکھنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے پر راضی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق تنزانیہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والا شہری جس کا نام مزی ارنسٹو ہے، نے 16 خواتین سے شادی کی ہے اور اس سے ان کے 100 سے زیادہ بچے اور 144 پوتے بھی ہیں۔

مزی ارنسٹو نے اپنی زندگی اپنے خاندان کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے وقف کر دی۔ ان کا گھر ایک چھوٹے سے گاؤں کی طرح لگتا ہے، جس میں ان کی ہر بیوی کے لیے ایک الگ گھر ہے اور وہاں موجود لوگ جگہ کام کاج کرتے ہیں اور درجنوں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

مزی نے بتایا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں سب کچھ کنٹرول کرتا ہوں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ خواتین اس خاندان کو ایک ساتھ رکھتی ہیں، میں صرف انہیں رہنمائی دینے کے لئے یہاں ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں رمزی نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کی درخواست پر اپنے خاندان کو بڑھانا شروع کیا۔

انہوں نے اپنی پہلی بیوی سے 1961 میں شادی کی اور اس کے ایک سال بعد اس کا پہلا بچہ ہوا، لیکن ان کے والد نے انہیں بتایا کہ ایک بیوی کافی نہیں ہے۔

والد نے شادی کا تمام بوجھ اٹھانے کی پیشکش کی اس شرط پر اگر وہ زیادہ بیویاں رکھنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے پر راضی ہو۔

اس کے بعد مزی باپ کی بات پر راضی ہو گیا اور اس طرح اس نے 16 خواتین سے شادی کر لی ہے ، اب ان کے 100 سے زیادہ بچے اور 144 پوتے بھی ہیں۔

Read Comments