اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیےغزہ کو غیر مسلح کرنے کی شرط عائد کردیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ نے نیوز کانفرنس میں کہا ہمارا دوسرے مرحلے پر اتفاق رائے نہیں، حماس اور اسلامی جہاد کو نکالا جائے اور ہمارے یرغمالی واپس کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ شام سے ایک اور 7اکتوبر کی اجازت نہیں دیں گے، حماس نے غیرمسلح ہونے کا اسرائیلی مطالبہ سرخ لکیر قرار دے دیا۔
اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ حماس رہنما سامی ابوزہری نے کہا ہتھیار اور حماس اور پر سودے بازی نہیں کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ غزہ کو مکمل طور پر ہتھیاروں سے پاک کیا جائے، حماس اور اسلامی جہاد غزہ سے نکل جائیں اور مغویوں کو رہا کیا جائے، اگر وہ اس پر تیار ہوجائیں تو کل ہی دوسرے مرحلے کا آغاز ہوسکتا ہے۔