Aaj Logo

شائع 04 مارچ 2025 09:55am

پکوڑے کا نام کیسے پڑا؟ دلچسپ اور مزاحیہ تاریخ

رمضان میں افطاری کے دستر خوان پر پکوڑوں کا نہ ہونا تقریباً ناممکن سا لگتا ہے۔ پکوڑے ہر دستر خوان کی جان ہوتے ہیں اور ان کا ذائقہ رمضان کی افطاری کو اور بھی خاص بنا دیتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ پکوڑوں کا یہ انوکھا اور مشہور نام کس نے ایجاد کیا؟

آج نیوز پر رمضان کی خاص ٹرانسمیشن ”باران رحمت“کے مہمان ٓاداکار شبیر جان نے پکوڑے کے نام کی ایک دلچسپ اور انوکھی تاریخ سنا کر سب کوحیران کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت عرصہ پہلے کی بات ہے، کراچی میں بلوچ مکرانی نامی ایک قوم آباد ہے۔ ان کا بولنے کا اپنا ایک خاص اسٹائل ہے۔

معاشرے کو صبر و برداشت کی ضرورت ہے، اداکار شبیر جان

شبیر جان نے کہا، ایک دن وہ کسی ڈش کو پکانے کی کوشش کر رہے تھے جو پکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ کافی دیر تک کوشش کرنے کے بعد، آخرکار وہ جھنجھلا اٹھے اور غصے میں آکر اپنے مخصوص لہجے میں بولے، ”اڑے پکو- ڑے کیوں نہیں پک رہے؟“ اور بس، اسی لمحے سے وہ ڈش ”پکوڑے“ کے نام سے جانی جانے لگی۔

شبیر جان کی زبانی پکوڑوں کی یہ عجیب تاریخ سن کرمیزبان سمیت پروگرام میں شریک تمام افراد حیران ہوگئے۔

Read Comments