پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے رمضان کے اسپیشل گیم شو کے دوران اداکارہ ثناء جاوید کو طنز کا نشانہ بنایا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے۔
فہد مصطفیٰ، جو کئی سالوں سے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، نے گیم شو کی ہوسٹنگ کے ذریعے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کیا ہے۔ وہ ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جو ہر میدان میں کامیاب ہوئے ہیں، چاہے وہ اداکاری ہو، شو ہوسٹنگ ہو، یا فلم اور ڈرامہ سازی۔
شجاع اسد اور سلمان خان کے موازنے پر بھارتی مداح برہم
فہد مصطفیٰ کا رمضان گیم شو ہر سال کی طرح اس سال بھی شروع ہوا ہے۔ اس شو میں مختلف شہروں کی ٹیموں کو شوبز کی مشہور شخصیات کی قیادت حاصل ہے، جن میں ثناء جاوید، شعیب ملک، شائستہ لودھی، عدنان صدیقی اور سرفراز احمد جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ ہر سال شو میں شامل ہونے والے جوڑے شادی کے لڈو بھی کھاتے ہیں، جیسے کہ اس بار ثناء جاوید اور شعیب ملک نے لائف پارٹنرز کے طور پر شو کا حصہ بن کر اس روایت کو برقرار رکھا ہے۔
تاہم، حالیہ شو میں فہد مصطفیٰ نے ثناء جاوید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”یہاں بہت سے لڑکے موجود ہیں، ہجوم میں دیکھیں! لیکن اب میں آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا ایک تو میں پہلے ہی ڈھونڈ چکا ہوں!“۔ اس طنز کے بعد، ثناء جاوید نے فہد مصطفیٰ کو روکنے کی کوشش کی، مگر یہ لمحہ کیمرے میں قید ہو چکا تھا۔
مارک زکربرگ کا پرانا ’ہوڈی‘ نیلامی میں 41 لاکھ سے زائد میں فروخت
یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین نے اس پر ملے جلے ردعمل ظاہر کیے۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ کا طنز مناسب تھا اور وہ اس کے مستحق تھے، جبکہ کچھ نے اس پر تنقید کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ثناء جاوید کو شادی کے فوراً بعد اس گیم شو میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ثناء جاوید کی شوبز کی دنیا میں شروعات بطور ماڈل ہوئی اور بعد ازاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ”خانی“، ”رسوائی“، اور ”ڈنک“ شامل ہیں۔
ان کی ذاتی زندگی میں 2023 میں گلوکار عمیر جیسوال سے طلاق کے بعد 2024 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی ہوئی۔ ان کی شادی پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے کو ملا، خاص طور پر شعیب اور ثانیہ مرزا کی طلاق کے بعد بعض صارفین نے اس کا ملبہ ثناء جاوید پر ڈالا۔