آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقا نے بھی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی۔
گروپ بی سے افغانستان کی ٹیم بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، گروپ بی میں 5 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا کی پہلی اور آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن رہی۔
کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے جیسے ہی انگلینڈ کو ٹیم 179 پر آل آؤٹ کیا ویسے ہی افغانستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
دورہ نیوزی لینڈ میں نئی ٹیم نیا کپتان، رضوان، بابر، حارث، شاہین آفریدی اسکواڈ سے باہر
یاد رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
سیمی فائنل میں کونسی ٹیم کس کے مد مقابل ہوگی اسکا فیصلہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔