دنیا کے مختلف ممالک میں سورج کے طلوع و غروب کے اوقات مختلف ہونے کے باعث روزے کے دورانیے میں بھی نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔
اس سال سب سے طویل روزہ سویڈن اور ناروے میں رکھا جائے گا، جہاں روزے کا دورانیہ ساڑھے بیس گھنٹے ہوگا، جبکہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ بیس گھنٹے طویل ہوگا۔
دوسری جانب سب سے کم دورانیے کا روزہ چلی میں ہوگا، جہاں روزہ صرف گیارہ گھنٹے کا ہوگا۔
پاکستان میں روزے کا دورانیہ بارہ گھنٹے اور اٹھاون منٹ ہوگا، جبکہ برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، دبئی، نئی دہلی اور انڈونیشیا میں روزہ ساڑھے بارہ گھنٹے طویل ہوگا۔
مدینہ منورہ، نیویارک، امریکا اور استنبول میں روزے کا دورانیہ تیرہ گھنٹے ہوگا۔