سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے پر بیان جاری کیا تھا کہ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے دورانیے میں بہترین ٹیم بنا کر دکھاؤں گا۔
انہوں نے پاکستان سابق کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے سابق پاکستانی کرکٹ اسٹارز موجودہ ٹیم کی کوچنگ کرکے ان کی مدد کیوں نہیں کررہی۔
بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارت میں کرکٹ اکیڈمی چلانے والے یوگراج سنگھ نے اپنے ایک بیان میں ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف داری کی ہے بلکہ ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق پاکستانی کرکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وسیم اکرم کو چاہیے کہ وہ کمنٹری اور تجزیہ چھوڑ کر اپنے ملک جائیں اور ان کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگائیں، میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کتنے لوگ (سابق پاکستانی کھلاڑی) پاکستان ٹیم کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ورلڈکپ جیت سکے، اگر نہ ہو تو استعفیٰ دے دیں۔
پاکستان ٹیم کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا
اب اس پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے یوراج سنگھ کو جواب دیا ہے۔
وسیم اکرم نے اسپورٹس چینل پر شو کے دوران کہا، “لوگ اکثر مجھ پر تنقید کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں صرف باتیں کرتا ہوں اور کچھ نہیں۔ جب میں پاکستان کے کوچز کو دیکھتا ہوں، جیسے وقار، جنہیں کوچنگ کے بعد متعدد بار برطرف کیا گیا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔
وسیم اکرم نے یوگراج سنگھ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں مفت میں ٹیم کی مدد کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کے ساتھ آنے والی مصیبت سے نمٹنا نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 58 سال کی عمر میں کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔
مشتاق احمد کا وقار یونس اور وسیم اکرم پر ہراساں کرنے کا الزام
”میں پاکستان کرکٹ کی مدد کرنا چاہتا ہوں، آپ کو مجھے پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہے، میں مفت میں دستیاب ہوں، اگر آپ کیمپ لگائیں اور مجھے وہاں چاہیں تو میں آؤں گا، اگر آپ کو مجھے کسی بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے تو میں ایسا کروں گا، لیکن میں اب 58 سال کا ہوں، اور اس عمر میں آپ کی توہین برداشت نہیں کروں گا۔“ انہوں نے کہا کہ میں اپنی عمر میں تناؤ سے گزار سکتا ہوں۔
یاد رہے کہ پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان ایونٹ سے ہی باہر ہو چکا ہے۔