آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کپتانی سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم میری قیادت میں اچھا نہیں کھیل سکی، میری کپتانی میں انگلینڈ کے نتائج مایوس کن رہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔
افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو اب تک اپنے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل کیا بھارتی کپتان روہت شرما ان فٹ ہوگئے؟
انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔