Aaj Logo

شائع 28 فروری 2025 02:44pm

گھر پر مزیدارویج چاؤمین بنانے کی مزیدار ترکیب

چاؤمین ایک مشہور چائنیزڈش ہے جو ہر عمر کے لوگوں میں پسند کی جاتی ہے۔ چاہے سڑک پر دکانداروں کے ذریعہ پیش کی جائے یا کسی ریستوراں میں، یہ نوڈلز کی مزیدار ڈش دنیا بھر میں مقبول ہے۔ یہ ویجیٹیبل اور چکن دونوں ورژن میں بنائی جا سکتی ہے۔

آج کل چائنیز کھانوں سے لوگوں کو خاص لگاؤ ہے، اور چائنیز ڈشز جیسے تلے ہوئے چاول، اسپرنگ رولز اور نوڈلز کے مختلف ورژن آزمانا پسند کیا جاتا ہے۔

چکن مکھنی وہ کریمی اور بٹر والی چکن ڈش جو آج ضرور آزمانی چاہیے

لیکن کبھی کبھار ایک ہی قسم کا کھانا بار بار کھانے سے بوریت محسوس ہو سکتی ہے، اور اس وقت ہمارے دل میں اپنے پسندیدہ پکوان کو نئے انداز میں بنانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔

کیا آپ نے کبھی گھر پر چاؤمین بنانے کی کوشش کی ہے اور ناکام ہو گئے؟ فکر نہ کریں! ہماری سادہ اور آسان ویج چاؤمین کی ترکیب آپ کو ریستوراں کی طرح بہترین چاؤمین بنانے میں مدد دے گی۔ تو، دیر نہ کریں اور اس مزیدار پکوان کو بنانے کے لئے تیاری شروع کریں۔

کولیسٹرول کنٹرول کرنے سے سالن کے ذائقے کو بڑھانے والے کری پتے کے ادویاتی فوائد جانیے

چاؤمین بنانے کی ترکیب

ایک برتن میں پانی اُبالیں، نمک اور تھوڑا سا زیتون کا تیل ڈالیں۔نوڈلز شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ وہ نرم نہ ہو جائیں۔ تازہ نوڈلز کے لئے کم وقت اور خشک نوڈلز کے لئے زیادہ وقت درکار ہوگا۔

پکنے کے بعد نوڈلز کو فوراً نکال کراس سے ٹھنڈا پانی گذاریں تاکہ وہ چپک نہ جائیں۔ پھر ایک کھانے کے چمچ تیل کو گرم کر کے ایک منٹ کے لیے بھون لیں ۔

سبزیوں کو بھوننا

ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں۔

اس میں لہسن، ادرک، پیاز ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ پیاز سنہری ہو جائیں۔

پھر مشروم، شملہ مرچ اور گاجر ڈال کر بھونیں اور اچھی طرح ہلائیں۔

گارنشنگ کے لیے ہری مرچوں کو سرکہ میں بھگو کر ایک طرف رکھیں، تاکہ وہ مزید ذائقہ دار ہوں اور ڈش کی سجاوٹ میں اضافہ کریں۔

سبزیوں کے آمیزے میں اسپائس شامل کرنا

سبزیوں کے آمیزے کو نمک، کالی مرچ، ٹماٹر کی چٹنی، چلی سوس، سویا ساس اور سرکہ کے ساتھ سیزن کریں۔

ان سب کو مکس کریں اور سبزیوں کو اچھی طرح پکنے دیں۔

اب ابلے ہوئے نوڈلز کو سبزیوں کے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ سب کچھ یکجا ہو جائے۔

یہ اسٹریٹ اسٹائل ویج چاؤمین آپ کے ویک اینڈ کی دعوت کے لئے بہترین ہے۔ آپ اسے اپنے پسندیدہ چٹنیوں اور گارنش کے ساتھ اور بھی مزیدار بنا سکتی ہیں۔ اپنے گھر پر بنے اس مزیدار چاؤمین کا لطف اٹھائیں اوراپنی فیملی یا دوستوں کو بھی خوش کریں۔

Read Comments