Aaj Logo

شائع 27 فروری 2025 12:45pm

سمندر کنارے ایلین نما مچھلی نے ماہی گیر کو بھی خوفزدہ کردیا

رومن فیڈورٹسوف نامی ایک روسی ماہی گیر کو سمندر کنارے ایک عجیب و غریب آبی مخلوق نظر آئی جسے ”ایلین فش“ کا نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے رومن فیڈورٹسوف نامی ایک ماہی گیر اکثر جال میں پھنسے والی سمندری مخلوق کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں۔

حال ہی میں رومن کو ایک ایسی مچھلی نظر آئی جس کا سر کسی خلائی مخلوق جیسا دکھ رہا تھا، نوکیلے دانت اور اور بڑا سا منہ اس کی دہشت ظاہر کر رہا تھا۔ رومن بھی اس مچھلی کو دیکھ کر شروعات میں ڈر گئے تھے۔

فیڈورٹسوف کی ماہی گیری کی کشتی پر فلمائی گئی ایک ویڈیو میں ایک عجیب مچھلی کو ریلنگ پر آرام کرتے دکھایا گیا۔ اس کا جیلی جیسا جسم اور غیر معمولی خصوصیات اسے ایلین کے طور پر ظاہر کر رہی تھیں۔

بڑی تباہی کی نشانی؟ سمندر کی تہہ میں رہنے والی ’قیامت کے دن کی مچھلی‘ ساحل پر آگئی

سوشل میڈیا پر بھی اس مخلوق کو دیکھ کر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔ ایک شخص نے کہا، “یہ یقینی طور پر کوئی پراسرار مخلوق ہے۔

خوفناک و نایاب مچھلی بلیک سی ڈیول کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل

بعد ازاں روسی ماہی گیر نے اس مخلوق کی شناخت اپٹو سائکلس وینٹریکوسس (مچھلی کی ایک قسم) کے طور پر کی، جسے ’لمپسکر‘ بھی کہا جاتا ہے۔

Read Comments