Aaj Logo

شائع 27 فروری 2025 10:48am

بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کاٹی جائے گی؟

وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا، جس کے مطابق بینک یکم رمضان کو ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کاٹیں گے۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق یکم رمضان کو اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

اس سال بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کاٹی جائے گی

مراسلے میں کہا گیا کہ بچت اکاؤنٹ، نفع ونقصان اور اس طرح کے اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی یکم یا دو مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی، یکم رمضان المبارک کو بینک عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے۔

Read Comments