Aaj Logo

شائع 27 فروری 2025 09:04am

مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں کا دھرنا، ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو گھیر لیا

مالاکنڈ میں جبری برطرفی کے خلاف لیویز اہلکاروں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کا گھیراؤ کیا تاہم نعرے بازی کے بعد گاڑی کو واپس جانے دیا گیا۔

احتجاجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بحال نہیں کیا جا رہا، جس کے خلاف وہ دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

دھرنے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

احتجاجی اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ کے سامنے دھرنا جاری رہے گا۔

Read Comments