پنجاب کے ضلع اٹک میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے دہشت گردوں کو چھڑانے کی کوشش کی تاہم چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارے گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد نورولی بھی شامل ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔