Aaj Logo

شائع 26 فروری 2025 05:18pm

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی انسانی حقوق سے وابستگی غیر متزلزل ہے، گزشتہ دہائی میں 7 سے زائد انسانی حقوق سے متعلق قوانین منظور کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صاف، صحت مند اور پائیدار ماحول کو بنیادی حق تسلیم کرنا پاکستان کے انسانی حقوق کے فریم ورک میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

قانون سازی ہمارا کام ہے، عدلیہ مداخلت نہ کرے، وزیر قانون

وزیر قانون نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین، بالخصوص غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی بے دخلی اور آبادیاتی تبدیلی بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ

اعظم نذیر تارڑ نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا فلسطین کے حقوق کا تحفظ کرے، کمیشن انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے، پاکستان تشددکے خاتمےکے لیے پُرعزم ہے۔

Read Comments