Aaj Logo

شائع 25 فروری 2025 07:24pm

آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے قریب نئی تعمیرات روکنے کی تجویز دیدی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کے دوسرے روزکے دوران آئی ایم ایف تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے قریب نئی تعمیرات روکنے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کےلیے مذاکرات کے دوسرے روز تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتوں کے حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اوربلوچستان کے حکام نے تکنیکی وفد سے بات چیت کے دوران آئی ایم ایف نے جنگلات، آبی گزرگاہوں کے قریب تعمیرات روکنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تکنیکی وفد نے تجویز دی کہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے، وفد نے قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے کیلئے استعداد کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی موسمیاتی فنڈنگ پر مذاکرات شروع، کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز

آئی ایم ایف نے صوبوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کیا، کہا کہ مختلف منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے رکھی گئی رقم اور استعمال کو جیو ٹیگ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ہدایت کی کہ ترقیاتی پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے حکمت عملی کو وضع کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کا خواہاں ہے، تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ بارے جائزہ کیلئے حکام سے بات چیت کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف حکام نے کل سندھ اور خیبر پختونخوا کے حکام سے مذاکرات کیے تھے۔

Read Comments