Aaj Logo

شائع 25 فروری 2025 11:55am

قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے لیے معطل کرنے کا مشورہ

بھارت کے ہاتھوں شکست اور پھر چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو تو اسے ایک سال تک معطل کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنتی ہے۔

گورنر سندھ نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران پاک افواج پر تنقید کرنے والوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد ملک دوست نہیں ہو سکتے۔

دفاعی چیمپئن پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا

اپنے برطانیہ کے دورے کے حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے دورہ کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست، قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ آج تک ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔

Read Comments