Aaj Logo

شائع 25 فروری 2025 11:17am

نومولود کو ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینکنے والی سفاک خاتون گرفتار

پیرس میں ایک امریکی خاتون کو نومولود کو ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینکنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس واقعے کی تصدیق کی، جس کی اطلاع پہلے پیرس میں اور بعد ازاں پیر کو نیویارک پوسٹ نے دی۔ خاتون نے بچے کو صبح سویرے ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کی جانے والی خاتون مبینہ طور پر یورپ میں سفر کرنیوالے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے۔

چار سالہ بچی کی ڈرائنگ نے ماں کا قاتل پکڑوا دیا

رپورٹ کے مطابق خاتون نے بچے کو ہوٹل کی دوسری منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینکا۔ بچے کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے اس کیس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

5 سالہ بیٹے کو بھوکا جان سے مارنے والی سفاک ماں کو بڑی سزا

اس کیس کو حمل سے انکار، لاعلم یا بچے کو قبول کرنے سے انکار بھی تصور کیا جا رہا ہے۔

Read Comments