Aaj Logo

شائع 25 فروری 2025 08:38am

کراچی: شہر کو پانی سپلائی کرنے والی لائن سے خاتون کی لاش نکال برآمد

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے 21 روز قبل لاپتا ہونے والی خاتون کی لاش گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر ہائیڈرینٹ سے برآمد ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے شہر کو پانی سپلائی کرنے والی لائن سے لاش نکال لی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ شازیہ پروین کا تعلق گھارو سے تھا اور وہ 3 فروری کو اپنے والدین کے گھر آئی تھی۔ وہ بیٹی کی شادی کی تیاری میں مصروف تھی اور جہیز کا سامان خریدنے نکلی تھی مگر واپس نہ آئی۔

خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ اس کے شوہر عزیز شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے کیس میں مقتولہ کے دیور کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Read Comments