Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 فروری 2025 08:22pm

جہاز میں سوار ہونے والوں کیلئے خفیہ باتیں، جو ائیرلائنز نہیں چاہتیں کہ آپ جانیں

فضا میں سفرکو عموماً ایک محفوظ اور منظم تجربہ سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جو مسافر نہیں جانتے، مثلا اپنے سامان کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا احتیاطی تدابیز کرنی چاہئے اور آپ کی سیٹ کے اوپر اسپیس کس لئے ہوتا ہے۔

ایک سابقہ فلائٹ اٹینڈنٹ اربرا باسیلیری نے فلائٹ کے دوران چوریوں اور وہ عام غلطیوں کے بارے میں انکشاف کیا ہے ایسی چیزیں ہیں جو ایک پرواز کو غیر آرام دہ یا یہاں تک کہ خطرناک صورتحال میں بدل سکتی ہیں۔

کیری آن سامان کے انتشار سے لے کر فلائٹ کے دوران چوریوں تک ایسی پوشیدہ حقیقتیں ہیں جو ایئرلائنز آپ کو نہیں بتاتیں اور جب تک آپ یہ جان پاتے ہیں، شاید تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

ہوائی جہاز کی سب سے خراب نشست جس پر کبھی بیٹھنا نہیں چاہئیے

انہوں نے کہا زیادہ تر مسافر اس کی توقع نہیں کرتے، کیونکہ ہم یہ فرض کرتے ہیں کہ ایک بار بورڈنگ کے بعد ہم محفوظ ہیں۔ لیکن جب آپ سو رہے ہوتے ہیں یا کسی اور چیز میں مشغول ہوتے ہیں، تو کوئی اوور ہیڈ بنز میں گھوم کر سوٹ کیسز سے چوری کر سکتا ہے بغیر کسی کو علم ہوئے۔

باربرا وضاحت دیتی ہیں کہ آپ کی ایئرلائن کی سیٹ کے اوپر کا اسپیس ضروری نہیں کہ آپ کا ہو، یہ ایک حقیقت ہے جو ہر کوئی نہیں سمجھ پاتا۔ مقبول خیال کے برعکس، طیارے میں کیری آن بیگ کے لیے مخصوص جگہیں نہیں ہوتی ہیں، جس کے نتیجے میں آپ کو کبھی کبھار اپنا بیگ اپنی سیٹ سے دور کہیں اور رکھنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلائٹ اٹینڈنٹس اکثر مسافروں کو اس بات پر جھگڑتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ جب آپ ٹکٹ خریدتے ہیں، تو ایئرلائن آپ کو صرف نقطہ A سے نقطہ B تک کی نقل و حمل فراہم کر رہی ہوتی ہے۔

باربرا نے انکشاف کیا کیبن کے عملے کے ارکان ہمیشہ مسافر کے مشتبہ رویے پر نظر رکھتے ہیں مگر پرواز کے دوران چوری کو روکنا ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔

ٹیک آف کے دوران ہوائی جہاز کا ’اے سی‘ بند کیوں کردیا جاتا ہے؟

باربرا نے نے کہا کہ کچھ چور تو صرف طیارے میں سوار ہونے اور چوری کرنے کے لیے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ بہت ساری ایئرلائنز اگر کچھ گم ہو جائے تو اس کی ذمہ داری نہیں لیتی اور یہاں تک کہ اگر آپ لینڈنگ کے بعد چوری کی رپورٹ کریں، تو اپنے سامان کو واپس حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

باربرا نے عملے کے معمولات کے بارے میں عام سوالات اور پرواز کے دوران کچھ ناپسندیدہ انکشافات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

باربرا نے کہ کہ آپ کی ایئرلائن کی سیٹ کے اوپر کا اسپیس ضروری نہیں کہ آپ کا ہو – یہ ایک حقیقت ہے جو ہر کوئی نہیں جانتا، عام خیال برعکس، طیارے میں کیری آن بیگ کے لیے مخصوص جگہیں نہیں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے کبھی کبھار آپ کو اپنا بیگ اپنی سیٹ سے بہت دور کہیں اور رکھنا پڑ سکتا ہے۔

چین میں ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلنے والی ٹرین بنانے پر کام شروع

اپنے ساتھ خوبصورت سی پیکنگ میں سامان رکھنے کی طرف ہم سب راغب ہوتے ہیں لیکن یادرکھیں کہ آپ کا عمدہ دکھائی دینے والا سامان لوگوں کیلئے بھی زیادہ پرکشش ہوتاہے اور یہ چوری ہوسکتاہے لہٰذا محفوظ رہنے کیلئے کم چمکدار بیگ کا انتخاب کریں جبکہ کسی بھی شخص کی طرف سے غلطی سے اٹھائے جانے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں ۔

اپنے سامان کو چوری سے بچانے کی کوشش کے بعد آپ کو یہ بھی دیکھنا ہوگاکہ کوئی دوسرا مسافر اپنے بیگ کیساتھ ملتا آپ کاسامان بھی اٹھاکر نہ لے جائے تو اس کیساتھ کوئی نشانی باندھ لیں جیسے کہ آپ بیگ کے ہینڈل کے گرد سرخ کپڑا باندھ لیں یا ساتھ کوئی ٹیگ لگالیں جس پر آپ کا نام وغیرہ درج ہواور یہ واضح ہوناچاہیے ۔ تحفے میں دینے کیلئے کسی ڈبے کے گرد باندھی جانیوالی پٹی کی طرح کوئی رنگین پٹی بھی اپنے سامان کے گرد باندھی جاسکتی ہے ۔

ہوائی جہاز میں پُرسکون نیند کیسے لیں؟ ماہرین کی تجاویز

جب آپ ایئرپورٹ پر پہنچتے ہیں تو ایئرلائن اٹنڈنٹ آپ کا سامان لے کر آپ کو نشست پر بھیج دیتے ہیں لیکن اپنی نشست پر جانے سے قبل یہ تسلی کرلیں کہ آپ کے سامان پر لگے لیبل آپ کی پرواز اور منزل سے مماثلت رکھتے ہیں یا نہیں کیونکہ انسانی غلطی بھی ہوسکتی ہے ۔ ابھی سے تسلی کرلینے سے بعد میں ہونیوالی مشکلات سے نجات دلاسکتی ہے ، جہاز سے اترنے کے بعد بھی یہی کام کریں کیونکہ ہوسکتاہے کہ اپنے سامان کی طرح دکھنے والا کسی اور کا سامان ہی آپ لے جائیں اور پھر مایوسی کا سامنا کرناپڑے یا سامان کی تبدیلی کے لیے متعلقہ شخص کے پاس جانا پڑے ۔

اگر آپ اکیلے سفر نہیں کررہے تو بہتر ہے کہ اپنا سامان تقسیم کرلیں ، کچھ کپڑے پاس ہونا نہ ہونے سے بہتر ہیں ، اگر آپ کا ایک بیگ گم بھی ہوجاتاہے تو دوسرے میں کچھ سامان موجود ہوگا۔ یہ طریقہ ان علاقوں میں زیادہ مفید ہے جہاں پروازیں ہفتے میں صرف دو یاتین دن کیلئے آتی جاتی ہیں اور اس بات کے امکانات کم ہوتے ہیں کہ چھٹیوں یا سیر کے دوران ہی آپ کو اپنا سامان مل جائے حتیٰ کہ آپ واپس اپنے مقام پر پہنچ آتے ہیں ۔

آپ خود کو پہلے ہی حادثاتی طورپر سامان کے کھوجانے کیلئے تیار رکھیں کیونکہ ایسابھی ہوسکتاہے کہ آپ اپنی منزل پر پہنچیں اورآپ کو علم ہوکہ آپ کا سامان کسی اور مقام پر چھٹیوں پر ہے ، ایئرپورٹ پر سامان کی ترسیل کے ذمہ دارآپ کی مدد کرسکتے ہیں کیونکہ آپ کے سامان کو ڈھونڈنا اور آپ کے حوالے کرنا ایئرلائن کی ذمہ داری ہے ، اس ضمن میں ایئرلائن کا ٹیلی نمبر آپ کے پاس ہونے سے آپ کا قیمتی وقت اور پیسہ بچ سکتاہے ، رابطہ نمبر لینے کیلئے آپ انٹرنیٹ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں اور بالخصوص یہ اس وقت زیادہ مفید ہے جب کہ کسی ایئرلائن کا ایئرپورٹ پر ڈیسک موجود نہ ہو۔

Read Comments