کشمش ایک ایسا خشک میوہ ہے جو ہمارے روزمرہ کے کھانوں کا حصہ بن چکا ہے، لیکن اگر اس کو پانی میں بھگو کر کھایا جائے تو اس کے فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھیگی ہوئی کشمش صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
جب کشمش کو رات بھر پانی میں بھگودیا جاتا ہے، تو اس میں موجود غذائی اجزاء دوگنے ہو جاتے ہیں اور جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند بن جاتے ہیں۔
گھر میں پکے کھانے سے محبت: ضرورت، پدرانہ نظام یا محض پسند؟
بھیگی ہوئی کشمش میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو قبض، گیس اور دیگر ہاضمے کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ یہ پیٹ کو صاف رکھتی ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔
کشمش میں آئرن کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو خون کی کمی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جب کشمش پانی میں بھگو کر کھائی جائے، تو آئرن بہتر طریقے سے جذب ہوتا ہے اور ہیموگلوبن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔
کشمش میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور ای کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جلد کی قدرتی چمک بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ جلد کو تروتازہ اور نکھرا ہوا بناتی ہے۔
کشمش میں کیلشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہیں۔ یہ ہڈیوں کی کثافت بڑھانے اور فریکچر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
کشمش میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی رگوں کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
بھیگی ہوئی کشمش جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے ذریعے جسم کی صفائی ہوتی ہے اور اندرونی اعضاء صحت مند رہتے ہیں۔
کشمش میں قدرتی شوگر کی موجودگی جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔ یہ تھکاوٹ اور کمزوری کے شکار افراد کے لیے بہترین توانائی کا ذریعہ ہے۔
کشمش میں موجود فائبر زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے، جس سے کیلوریز کم ہوتی ہیں اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں، جو چربی جلانے میں مددگار ہیں۔
کشمش کو 8 سے 10 گھنٹے تک پانی میں بھگو دیں۔
صبح اٹھ کر خالی پیٹ کھائیں۔
اس کے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی پی لیں۔
بھیگی ہوئی کشمش کو اس طریقے سے کھانے سے آپ اس کے تمام صحت بخش فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ معلومات صرف عمومی صحت کے حوالے سے ہے۔ کسی بھی قسم کی بیماری یا حالت کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔