Aaj Logo

شائع 24 فروری 2025 09:59am

گھر میں پکے کھانے سے محبت: ضرورت، پدرانہ نظام یا محض پسند؟

ماہرین فوڈ اینتھروپولوجسٹ کے مطابق، گھر میں پکائے گئے کھانے کا جنون صرف قیمت اور حفظان صحت کے پہلو سے نہیں بلکہ یہ مختلف ثقافتی اثرات سے بھی جڑا ہوتا ہے، جن میں پدرانہ نظام بھی شامل ہیں۔

ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ گھر میں پکایا ہوا کھانا پسند کرتے ہیں، اور یہ ان کے لیے ایک ضروری چیز بن چکا ہے۔ بہت سے لوگ گھر کے پکائے کھانے کو بہترین سمجھتے ہیں اور اسے اپنی ثقافت کا حصہ مانتے ہیں۔

ان کے نزدیک گھر کا کھانا ہمیشہ اپنے ہی ذائقے اور محبت کی وجہ سے بے مثال ہوتا ہے۔ سونے پہ سہاگا ماں کے ہاتھ کا تڑکا کھانے کو اضافی محبت اور ذائقے کے ساتھ ساتھ اسے اور بھی لذیذ بنا دیتا ہے۔

مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی خود کو پرسکون کیسے رکھیں؟

کھانا پکانے کے بارے میں ہمارا جنون نہ صرف قیمت اور حفظان صحت کی وجہ سے ہے بلکہ یہ ثقافتی عوامل اور پدرانہ نظام سے بھی جڑا ہوا ہے۔ برصغیرپاکوہند میں ماضی میں اعلیٰ ذات کے لوگ باہر کا کھانا نہیں کھاتے تھے، کیونکہ انہیں یہ مناسب نہیں لگتا تھا۔ آج بھی، گھر میں پکایا ہوا کھانا زیادہ تر خواتین کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے، اور یہ ثقافتی طور پر اہم سمجھا جاتا ہے۔

گھر میں پکائے جانے والے کھانے کی تقدیس کا تعلق پدرانہ نظام سے بھی ہے، جس میں خواتین کو کھانے کی نگہبان سمجھا جاتا ہے۔ خواتین کے کندھوں پر کھانا پکانے کی ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے، اور ان کی اس کام کے لیے کبھی بھی مناسب قدردانی نہیں کی گئی ہے۔

خوفناک و نایاب مچھلی بلیک سی ڈیول کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل

تاہم، وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں بدل رہی ہیں اور بہت سے جوڑے اب گھریلو کاموں اور کھانا پکانے کو ایک اہم مہارت کے طور پر سیکھ رہے ہیں۔

اگرچہ یہ عمومی تصور ہے کہ باہر کا کھانا غیر صحت بخش ہوتا ہے، لیکن یہ ہمیشہ درست نہیں ہوتا۔ بعض اوقات گھر کا پکا ہوا کھانا بھی زیادہ تیل، مصالحے کی وجہ سے غیر صحت بخش ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس، باہر کا کھانا بھی صحت مند ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب لوگ اپنی صحت کے مطابق کھانے کا انتخاب کرتے ہیں۔

باہر کے کھانے کی انڈسٹری کی کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ اس میں صفائی اور معیار کے مسائل کو کس طرح حل کیا جاتا ہے۔ باہر کے کھانے کی صنعت میں اجزاء کے معیار اور صفائی کی کمی کی وجہ سے لوگ ہمیشہ اسے ترجیح نہیں دیتے۔

گھر کا کھانا صرف ذائقہ دار نہیں ہوتا بلکہ یہ جذبات اور یادوں کا بھی حصہ ہوتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو گھر سے دور رہتے ہیں۔ گھر کا پکایا کھانا محبت کی علامت ہوتا ہے، اور یہ آپ کی ماؤں کی محبت اور دیکھ بھال کو ظاہر کرتا ہے۔

آج کل، جو لوگ اکیلے رہتے ہیں، ان کی اکثریت بیرونی کھانے کی سروسز جیسے ٹفن یا آن لائن کھانے کی ترسیل سے کام چلاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کھانا پکانے کا وقت نہیں ہوتا۔

Read Comments