Aaj Logo

شائع 23 فروری 2025 06:05pm

کراچی : کلفٹن بلاک 2 کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان رائوکے مطابق بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے تاکہ وجہ موت کا تعین ہو سکے۔

Read Comments