Aaj Logo

شائع 23 فروری 2025 03:51pm

مانسہرہ: شوگران سری پایا میں برفباری کے دوران بھٹکنے والے غیر ملکی سیاح 10 گھنٹے بعد ریسکیو

مانسہرہ میں سکینگ کے دوران لاپتہ ہونے والے دو غیر ملکی سیاحوں کو 10 گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) حکام کے مطابق، دونوں غیر ملکی سیاح سری پایا میں سکینگ سے لطف اندوز ہو رہے تھے لیکن مکھڑا پائے کی طرف نکل جانے کے بعد راستہ بھٹک گئے۔ اطلاع ملتے ہی کے ڈی اے، مقامی پولیس اور ٹورزم پولیس نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

حکام کے مطابق، غیر ملکی سیاحوں کو کوہ مکھڑا کے دامن میں واقع بیس کیمپ کے قریب سے ریسکیو کیا گیا، جہاں انہوں نے پوری رات گزاری۔ بعد ازاں، دونوں سیاحوں کو بحفاظت شوگران پہنچا دیا گیا۔

Read Comments