Aaj Logo

شائع 23 فروری 2025 10:32am

خواجہ آصف نے عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، اور اس کی واضح مثال عارف علوی ہیں۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ عارف علوی صدارت کی کرسی سے چمٹے رہے، جبکہ ان کی جماعت اعتماد کا ووٹ ہار چکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عارف علوی نے اپنے دورِ صدارت میں ہونے والے انتخابات کو خود ہی دھاندلی زدہ قرار دیا، لیکن اگر واقعی فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا تھا تو انہوں نے تب آواز کیوں نہیں اٹھائی؟

وزیر دفاع کے مطابق عارف علوی کے پاس دو سال کا وقت تھا کہ وہ عزت کے ساتھ مستعفی ہو جاتے، لیکن وہ بے شرمی کے ساتھ اقتدار سے چمٹے رہے۔

Read Comments