Aaj Logo

شائع 22 فروری 2025 09:25am

مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو سکھ بحران میں تبدیل کر دیا

بھارتی حکومت کی سکھ برادری کے خلاف دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی۔ امریکہ سے ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کو جان بوجھ کر امرتسر میں اتارنے کے معاملے نے سکھ برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 5 فروری 2025 کے بعد سے اب تک تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں، جن میں 332 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں پہنائی گئیں جبکہ سکھ مسافروں کی پگڑیاں دوران پرواز اتار لی گئیں، جسے سکھوں کی بے عزتی اور مذہبی اقدار کی پامالی قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت اس بار پاکستان سے نہیں جیت سکتا، مہا کمبھ میلے کے بابا نے دعویٰ کردیا

سکھ رہنماؤں نے اس اقدام کو مودی سرکار کی ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جان بوجھ کر سکھ برادری کو نشانہ بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت سنگھ مان نے سوال اٹھایا کہ جب ملک بھر میں سینکڑوں دوسرے ہوائی اڈے موجود ہیں تو جلاوطن بھارتیوں کو خاص طور پر امرتسر میں اتارنے کا مقصد کیا ہے؟ انہوں نے اس اقدام کو ریاست پنجاب کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا۔

شیرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو مکمل ناکام قرار دیا۔ ایس جی پی سی کے رہنماؤں نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے اس سازش کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی تو وہ خود اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ہوٹل میں قید کئے گئے امریکہ سے ڈی پورٹ بھارتی مدد کیلئے رونے لگے

سکھ برادری نے مودی سرکار کے اس عمل کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت سکھوں کے خلاف دانستہ طور پر نفرت کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔

Read Comments