Aaj Logo

شائع 20 فروری 2025 02:19pm

راولپنڈی میں بیٹے کے اغواء کی جھوٹی کال کرنے والی خاتون گرفتار

راولپنڈی پولیس نے ون فائیو پر بیٹے کے اغواء اور تاوان کی جھوٹی کال کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے خاوند سے 15 لاکھ روپے نکلوانے کے لیے اغواء کی بوگس کال کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے گرفتاری کے بعد وویمن تھانے منتقل کر دیا گیا۔

Read Comments