Aaj Logo

شائع 19 فروری 2025 11:22pm

انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش شروع

انسٹا گرام میں ایک ایسا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اب تک اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ڈس لائیک بٹن ویڈیوز اور پوسٹس پر تو نظر آئے گا لیکن ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف کمنٹس تک محدود رکھا جائے گا۔

صارفین کو اس ڈس لائیک کے بٹن کا استعمال کرنے کی اجازت ہو گی تاہم اس بٹن کو خفیہ رکھا جائے گا، یعنی دوسرے لوگ ڈس لائیک کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ اس کے باوجود، کمنٹس کرنے والے صارف اور پوسٹ کرنے والے صارف کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

یہ فیچر پوسٹس اور ویڈیوز دونوں پر ظاہر ہوگا، تاہم ابتدائی مرحلے میں ڈس لائیک بٹن کو صرف کمنٹس تک محدود رکھنے کا امکان ہے۔

مزید برآں اس بٹن کی خاص بات یہ ہے کہ ڈس لائیک کی معلومات خفیہ رہیں گی۔ ڈس لائیک کو عام صارفین نہیں دیکھ سکیں گے، صرف کمنٹ کرنے والا اور پوسٹ کا مالک ہی اس کا علم رکھ سکے گا۔

اس کے علاوہ، ڈس لائیک کرنے والے کا یوزر نیم بھی ظاہر نہیں ہوگا، جس کی وجہ سے اس فیچر کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ڈس لائیک بٹن کی آزمائش جاری ہے اور مستقبل قریب میں مزید صارفین کو اس تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈس لائیک بٹن متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو اس بات کی نشاندہی کرنا ہے کہ ان کا کمنٹ دوسروں کو ناگوار محسوس ہوا ہے، جس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Read Comments