Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 فروری 2025 10:02pm

امریکی قونصلیٹ نے خاتون کا خیال رکھنے پر 16 پاکستانی افسران کیلئے اسناد کا اعلان کردیا

امریکی جنرل کونسلیٹ کا کراچی آنے والی امریکی خاتون کی اچھی دیکھ بھال پر 16 افسران کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل جنرل کی جانب سے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور اس سے حسن سلوک روا رکھنے پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے افسران اور ملازمین کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد 18 فروری کی دوپہر کیا جائے گا جہاں امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

پاکستانی لڑکے کی محبت میں ناکام واپس جانیوالی امریکی خاتون دبئی میں گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی قونصلیٹ جن افسران کو تعریفی اسناد دے گا ان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار، امیگریشن آفیسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی شامل ہیں۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نوشین اختر، ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ، پروٹوکول آفیسر، سید دانش، فرقان رحیم، صغیر احمد، ڈائریکٹر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس احسان اللہ، ائیرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ تنیو اور ڈاکٹر چنی لال کو بھی امریکی قونصلیٹ کی طرف سے منعقدہ خصوصی تقریب میں تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کا ایک اور نیا مطالبہ

واضح رہے کہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا، بتایا جارہا ہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اس کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے تھے مگر وہ نہ پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع ہوئی اسی دوران اونیجا کی دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور اماراتی حکام سے رابطہ کیا گیا جس پر خاتون کی آمدورفت محدود کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

Read Comments