شائع 17 فروری 2025 11:37am

ہیڈ فون کا زیادہ استعمال آپ کی سماعت کو کیا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

آج کل موبائل فونز کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ہیڈ فون اور ائرفون کا استعمال بھی عام ہو گیا ہے۔ اسے بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر عمر کے لوگ بہت زیادہ استعال کر رہے ہیں۔ ان آلات کا استعمال گانے سننے، بات کرنے یا صرف فیشن کے طور پر کیا جاتا ہے، لیکن ان کا طویل عرصے تک استعمال صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

ماہرین کی رائے کے مطابق، زیادہ دیر تک ہیڈ فون کا استعمال دماغ اور کانوں کے لئے کئی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ فون سے کانوں میں دباؤ بڑھتا ہے جس کی وجہ سے کانوں میں درد اور تکلیف ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، دماغ میں تھکاوٹ اور تناؤ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے، جس سے دماغ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور نیند کی کمی جیسی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

جاپانی ’سلم اینڈ اسمارٹ‘ رہنے کے لیے کون سی غذائیں کھاتے ہیں؟

اس لیے ضروری ہے کہ ہم ہیڈ فون کا استعمال محدود وقت کے لیے کریں اور اپنے کانوں اور دماغ کی صحت کو مضر اثرات سے بچائیں۔

ہیڈ فون کا استعمال کب تک محفوظ ہے؟

ڈاکٹرز کے مطابق، ہیڈ فون کو دن میں 1 سے 2 گھنٹے تک استعمال کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو زیادہ وقت تک استعمال کرنا پڑے تو اسے وقفے وقفے سے استعمال کریں تاکہ آپ کے کانوں کو آرام مل سکے اور سنگین مسائل سے بچا جا سکے۔

زیادہ دیر تک ہیڈ فون استعمال کرنے کے مضر اثرات

لڑکی کا ویلنٹائن ڈے پر سابق بوائے فرینڈ سے انوکھا انتقام، 100 پیزا بھجوا دیے

بہرے پن کا خطرہ

ہیڈ فون کے ذریعے بلند آواز میں موسیقی سننے سے سماعت متاثر ہو سکتی ہے۔ ہمارے کان 90 ڈیسیبل تک کی آواز سن سکتے ہیں لیکن یہ صلاحیت مسلسل تیز آواز کو سن کر ےقریبا 40- 50 ڈیسیبل کو کم کرسکتی ہے اور اس کا زیادہ استعمال بہرے پن کو دعوت دے سکتا ہے۔

دل کی بیماری کا خطرہ

ماہرین کے مطابق ہیڈ فون کے ذریعے بلند آواز میں گانے سننا گانوں کے ساتھ ساتھ دل کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ یہ نہ صرف دل کی دھڑکن بڑھا سکتا ہے بلکہ دل کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کان میں انفیکشن

ائرفون براہ راست کانوں میں ڈالے جاتے ہیں جس سے ہوا کے راستوں میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے کانوں میں بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں، جس سے انفیکشن جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کان میں درد، پیپ آنا اور سننے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

سر درد اور نیند کے مسائل

ہیڈ فون سے نکلنے والی برقی لہریں دماغ پر اثرانداز ہو سکتی ہیں، جس سے سردرد اور مائیگرین جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نیند کی کمی اور بے خوابی بھی ایک عام مسئلہ ہے۔

تناؤ اور پریشانی

زیادہ دیر تک ہیڈ فون کا استعمال دماغی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت پر اثر پڑتا ہے، اور ذہنی تناؤ اور پریشانی بڑھ سکتی ہے۔

ہیڈ فون استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر

آواز کم رکھیں

ائرفون کا استعمال کرتے وقت آواز کو کم رکھیں تاکہ آپ کے کانوں پر دباؤ نہ بڑھے۔

وقفے لیں

ہیڈ فون یا ائرفون کا مسلسل استعمال کرنے سے گریز کریں اور وقفے وقفے سے اپنے کانوں کو آرام دیں۔

صفائی کا خیال رکھیں

ہیڈ فون یا ائرفون استعمال کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح صاف کریں تاکہ انفیکشن سے بچا جا سکے۔

کسی اور کا ائرفون استعمال نہ کریں

دوسرے لوگوں کے ائرفون استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ آپ مختلف بیکٹیریا سے محفوظ رہیں۔

اچھی کوالٹی کا ائرفون استعمال کریں

سستی اور ناقص کوالٹی کے ائرفون سے بچیں، کیونکہ یہ کانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Read Comments