کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، مقتول اہلکار کو 3 نامعلوم افراد نے تعاقب کرکے 7 گولیاں ماریں۔
خیرآباد میں امن چوک کے قریب فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
چھیپا حکام نے بتایا کہ مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتول پولیس اہلکار عمران یونیفارم میں ملبوس ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق شہید اہلکار وردی میں ملبوس اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 3 نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد 7 گولیاں مارکر شہید کیا۔
ایس پی منگھوپیر ڈویژن ہمراہ ایس ایچ او کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے، موقع واردات سے 7 خولز ملے ، شہید اہلکار قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔