Aaj Logo

شائع 15 فروری 2025 10:29am

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی کارکردگی رپورٹ جاری، ایک ماہ میں کتنے کیسز نمٹائے؟

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی جنوری 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق ایک ماہ کے دوران صوبے بھر میں 1765 مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دو رکنی آئینی بینچز نے جنوری کے مہینے میں 1545 مقدمات نمٹائے، جبکہ یکم جنوری سے 31 جنوری تک سنگل بینچز نے 220 مقدمات کے فیصلے سنائے۔

سپریم کورٹ نے 14 سال قید سزا کے مجرم کی سزا کالعدم قرار دے دی

پرنسپل سیٹ کراچی میں موجود چار آئینی بینچز نے 1252 مقدمات نمٹائے، جبکہ سرکٹ بینچ سکھر نے 74 مقدمات کے فیصلے کیے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟

رپورٹ کے مطابق حیدر آباد سرکٹ بینچ نے 117 مقدمات نمٹائے، لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے 45 مقدمات جبکہ میرپورخاص سرکٹ بینچ نے 57 مقدمات کے فیصلے سنائے۔

Read Comments